مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر لاہور میں وہابی دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تحریری طور پر عمران خان پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان کو نشانہ بناسکتے ہیں، اس کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار لوگ بھی تقریبات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
![عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ](https://media.mehrnews.com/d/2016/01/08/3/1962950.jpg?ts=1486462047399)
پاکستان کی پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر لاہور میں وہابی دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔
News ID 1879736
آپ کا تبصرہ